کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے لیجنڈ گلوکار عالمگیر کے گردے کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کو اچھی خبر قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے پیغام میں لکھا کہ الحمدللہ یہ بہت ہی اچھی خبر ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ گلوکار عالمگیر کو مکمل صحت عطاء کرے۔ہمایوں سعید کے پیغام پر کمنٹس سیکشن میں سینکڑوں لوگوں نے بھی عالمگیر کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکار عالمگیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی زیر صدارت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد
- چینی صدر کی زیر صدارت زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
- چین کی نئی توانائی کی گاڑیاں واقعی طاقتور ہیں، ایلون مسک
- سی ایم جی اور صوبہ زے جیانگ کے درمیان”برانڈ پاور پراجیکٹ” کے حوالے سے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط
- چینی صدر کے خصوصی ایلچی وینزویلا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزارت خا رجہ