اقوام متحدہ

اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیرپراجلاس، وزیرخارجہ امریکا روانہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر امریکاروانہ ہوگئے،ملاقاتوں میں مشرق وسطی، خطے کی صورتحال پربات چیت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 3 روزہ دورے پر امریکاروانہ ہوگئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ 17 جنوری 2020 ،نیو یارک اور واشنگٹن کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ نیویارک میں سیکریٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،واشنگٹن میں وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب مائک پومپیو، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن اور دیگر اعلی حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ کیپٹل ہل میں بھی ملاقات کریں گے جبکہ دورہ کے دوران میڈیا، تھنک ٹینک اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی ان کی مصروفیات میں شامل ہیں۔ وزیر خارجہ کی امریکہ میں ہونیوالی ان ملاقاتوں میں ،5اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال اور “افغان امن عمل” سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور زیربحث آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں