امریکی محکمہ خارجہ

افغانستان میں جنگ بندی، پاکستان کا کردار اہم ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا اعتراف

واشنگٹن(عکس آن لائن ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ بندی اور تشدد میں کمی پر پاکستان کا کردار اہم ہے، اس سلسلے میں زلمے خلیل زاد نے دورہ کر کے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان کے لیے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انٹرا افغان مذاکرات اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششیں اہم ہیں، خطے میں بہتر سیکورٹی اور معیشت امن کے لیے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے، امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں امن کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں