کابل (عکس آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان حملوں کے دوران 2 پولیس اہلکار اور 2 فوجی جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔
یہ بات ذرائع نے ہفتہ کے روز بتائی۔وفاقی پولیس سے ایک ذرائع نے بتایا کہ کابل کے پولیس ضلع 16 میں وزارت پبلک ورکس
کی عمارت کے نزدیک ایک بم دھماکے میں افغان نشینل آرمی کے 2 فوجی زخمی ہو گئے۔ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر
بتایا کہ صبح رش کے وقت ہونیوالے دھماکے میں وزارت دفاع کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ طلوع فجر سے قبل کابل کے شمالی مضافاتی علاقے کے ضلع استالف میں طالبان عسکریت پسندوں نے
ایک سیکورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔یہ لڑائی 2 گھنٹے تک جاری رہی
اور چوکی کو سنبھالنے والے پولیس اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔