واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایتھوپیا میں تیگرائے کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے افریقی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اس تنازعے کا حل تلاش کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلنکن کا یہ بیان ایمنٹسی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اریٹریا کے فوجیوں نے گزشتہ برس نومبر میں تیگرائے کے سینکڑوں افراد کو قتل کر دیا تھا۔ گزشتہ نومبر میں ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے اس شمالی خطے کی سابق حکمران جماعت تیگرائے پیپلز لبریشن فرنٹ کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا تھا۔ تب سے تیگرائے میں لڑائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ پرو گرام کی یو این ٹی وی پر باضابطہ نشریات کا آغاز
- چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے، چینی صدر
- چین کی اسرائیلی فضائی حملوں میں حسن نصراللہ کی ہلاکت کے واقعے پر گہری تشویش
- چین ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو فروغ دینے کے اہم دور میں ہے، چینی صدر
- چین نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کیا ہے، چینی وزیر خا رجہ