اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مختلف لیجنڈز کے سامان کی نیلامی سے 60 لاکھ روپے سے زائد اکٹھے کرلیے،یہ رقم کورونا اور لاک ڈاون متاثرین میں راشن تقسیم پر خرچ کی جائے گی۔اعصام الحق کے مطابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے جوتے سروس فاؤنڈیشن نے 30 لاکھ روپے میں حاصل کیے، اسپین کی ایک ٹینس اکیڈمی نے رافیل نڈال کی جرسی 10 ہزار یوروز میں خریدی۔اعصام الحق کے دستخط شدہ شرٹ سیالکوٹ میں کمپنی نے 5 لاکھ روپے میں حاصل کی اور وسیم اکرم کی دستخط شدہ 2 گیندیں 6 لاکھ اور ڈھائی لاکھ میں خریدی گئی۔اعصام الحق نے کہا کہ نیلامی سے جمع رقم سے کورونا اور لاک ڈاون متاثرین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- جنوری سے اگست تک چائنا ریلوے نیٹ ورک سے مسافروں کے تقریباً 3 ارب ٹرپس ر یکارڈ
- چین نے 59 ویں اور 60 ویں بیدو نیویگیشن سیٹلائٹس کامیابی سے لانچ کر دیئے
- چینی وزیر خا رجہ یو این سمٹ آف دی فیوچر اور جنرل اسمبلی کے عام مباحثے میں شرکت کریں گے
- چینی ریاستی کونسل کے ٹیکسیشن کمیشن کا تائیوان کی 34 زرعی مصنوعات پر صفر ٹیرف کی پالیسی منسوخ کرنے کا اعلان