اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ :گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرموں کی اپیلیں آج سماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد(عکس آن لائن)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث سزا یافتہ مجرمان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں ایک سال بعد آج (جمعرات کو)سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سماعت کریں گے ،

گزشتہ سال آٹھ جنوری کو اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا تھا،سوشل میڈیا پر توہین رسالت و توہین مذہب کے ارتکاب کا جرم ثابت ہونے پر تین مجرمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی توہین مذہب کا جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو دس سال قید کی سزاء سنائی تھی،مجرمان عبدالوحید،رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد کو توہین رسالت و توہین مذہب کے جرم کے ارتکاب پر سزائے موت سنائی گئی تھی پروفیسر انوار احمد کو توہین مذہب کا جرم ثابت ہونے پر دس سال قید کی سزاء سنائی گئی تھی مجرمان نے سزاو¿ں کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں