اسلام آباد (عکس آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 23 میں سابقہ مالک کو نوٹس جاری کیا اور اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جا سکی کہ پرانے مالک کو کیوں نوٹس بھیجے جاتے رہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوٹس یا شوکاز نوٹس کے سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں، سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا آرڈر بھی پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا اور نہ کاپی بھیجی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں قانون کی خلاف ورزی ہو تو سی ڈی اے کارروائی کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلپائن کو اپنی اشتعال انگیز ی سے پیدا ہونے والے تمام نتائج کو بھگتنا ہو گا ، چائنا کوسٹ گارڈ
- چین اور جاپان کے تعلقات کو درست سمت میں برقرار رکھنا عالمی امن کے لئے اہمیت کا حامل ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین کا انسداد غربت میں دنیا کے لیے مثالی کردار رہا ہے، چینی میڈ یا
- چین میں ریلوے سے سفر کرنے والوں کی ایک سال کی تعداد پہلی بار 4 ارب سے تجاوز کر گئی
- بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹو ترقی کے نئے امکانات لا نے کے لئے تیار