امریکا

اسرائیل کو ڈکٹیٹ نہیں کرتے اسے کیا کرنا چاہیے،امریکہ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی بریفنگ کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کو ڈکٹیٹ نہیں کرتا کہ اسے کیا کرنا چاہیے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ اسی طرح ہم دیگر ملکوں کو بھی ڈکٹیٹ نہیں کرتے کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔میتھیو ملر کے موقف پر وہاں موجود صحافی نے جواب دیا کہ جب تک آپ اس ملک پر حملہ نہیں کرتے!صحافی کے موقف پر امریکی ترجمان برجستہ ہنس پڑے اور کہا بہت اچھے!

اپنا تبصرہ بھیجیں