اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم کا مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لئے ہزاروں نئے مکانات کے منصوبہ کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دنیا بھر کی مخالفت کے باوجود مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لئے ہزاروں نئے مکانات تعمیر کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے متنازعہ یہودی بستی ہار ہوما کی تعمیر کا منصوبہ 1997 میں دیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے مشرقی بیت المقد س میں فلسطینی علاقہ بیت صفافا کے قریب ایک اور یہودی بستی تعمیرکا بھی اعلان کیا ہے۔ عرب ممالک اوردنیا بھر نے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی سخت مخالفت کی ہے اور اسے خطہ اور عالمی امن کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں