اقوام متحدہ

اسرائیلی بستیوں بارے امریکی اعلان پر افسوس ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں بارے واشنگٹن کے اعلان پر افسوس کا اظہار کیا ہے،ان بستیوں کو اب مزید قانونی تصور نہیں کیا جاسکتا ہم اس فیصلے اور امریکہ کی طرف سے کئے جانے والے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں

،گوٹرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے ایک سوال کہ کیا سیکریٹری جنرل کوواشنگٹن کے اعلان پر خدشات ہیں جوسلامتی کونسل کی قرار دادوں اوریہ عالمی قوانین کے خلاف نہیں ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بستیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا موقف جوں کا توں برقرار ہے ،جہاں تک ہمارے خدشات کا تعلق ہے ہم سیکیورٹی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں سے رہنمائی لیتے رہیں گے ہم فلسطینی عوام کی حمایت کےلئے پر عزم رہیں گے اور ان قرار دادوں کی بنیاد پر پائیدار اور مستقل امن حاصل کرنے کیلئے اسرائیل پر زور دیتے رہیں گے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں روزانہ کی پریس بریفننگ کے دوران کیا، سیکیورٹی کونسل کی قرار داد2334 بیان کرتی ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بستیاں تعمیر کرنا عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے اور دو ریاستی حل، انصاف کے حصول اورجامع امن قائم کرنے کیلئے بڑی رکاوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سلامتی کونسل کا موقف برقرار ہے ،ہمارا یہ موقف کل بھی تھا اور ہمارا یہ موقف آج بھی ہے اورہمارا یہی موقف آئندہ بھی رہے گا ہم امریکہ کی طرف سے جاری کئے گئے اعلان پر افسوس کا اعلان کرتے ہیں اور نہ صرف واضح طور پر اس اعلان پر بلکہ اعلان کی روح پر بھی ،لیکن ہمارے لئے ہمارا اپنا موقف جس طرح ہم سمجھتے ہیں جوں کا توں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں