اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ اداکاروں کو منفی کردار ادا کرتے ہوئے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک انٹرویو کے دروان انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’دل موم کا دیا‘‘ میں منفی کردار کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ میں کام کرتے ہوئے بہت اچھا لگا اس فلم کے ساتھ ان کی بہترین یادیں جڑی ہوئی ہیں،
شادی بارے سوال پرانہوں نیکہا کہ کام کی مصروفیت کی وجہ سے ابھی تک انہوں نے اسبارے میں کچھ نہیں سوچا، انہوں نے کہا کہ ان کا تمام اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا لیکن احسن خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، دوستوں بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے بہت کم دوست ہیں وہزیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا پسند کرتی ہیں۔