لاہور( عکس آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک پائیدارترقی کی جانب بڑھ رہاہے،حکومت نے ملک کودرست سمت کی طرف گامزن کردیا۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے،عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو5سال کا مینڈیٹ دیاہے،کچھ عناصرنہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اورترقی کی راہ پرگامزن ہو،عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک پائیدارترقی کی جانب بڑھ رہاہے،حکومت نے ملک کودرست سمت کی طرف گامزن کردیا۔