اسلام آباد(عکس آن لائن) چھوٹی سکرین کے منجھے ہوئے اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ وہ ابدی زندگی پانے کے خواہشمند ہیں۔ ایک پروگرام میں انہوں کہا کہ جب سے ان کی بہن کی وفات ہوئی ہے ان کا زندگی سے اعتبار اٹھ گیا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے اس لئے ہم بے وقت اور بے معنی چیزوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے دوسروں کے لیے کچھ اچھا کر جائیں تو بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اب زندگی کے حوالے سے منصوبہ بندی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے دور میں محبت ہوئی اور اب تک کرتا ہوں،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انہیں اپنے پُرانے محلے میں جا کر چنے چاٹ کھا کر اب بھی بہت اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے شعبہ اداکاری میں آنے کی وجہ پیسہ کمانا بتایا۔