لندن(عکس آن لائن) امریکی کمپنی فائزر اور ماڈرنا کے بعد اب آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بھی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کافی سستی ہوگی ، اسے اسٹورکرنا بھی آسان ہوگا اور یہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب یہ ویکسین 20 ماہ میں تیار کی گئی ہے اور عموماً اس کی تیاری میں 10 برس لگتے ہیں، اس ویکسین کی آزمائش برطانیہ اور برازیل میں 20 ہزار افراد پرکی گئی،اس ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے پر یہ 90 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے ، برطانوی حکومت نے 100 ملین خوراکوں کا آرڈر دیا ہے جو 50 ملین افراد کے لیے کافی ہوں گی۔ویکسین کے حوالے سے وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج متاثر کن ہیں تاہم ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین میں مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر کے لیے رہنما اصولوں کا اجراء
- چین کا 2029 تک بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کا نیٹ ورک بنیادی طور پر مکمل کرنے کا منصوبہ
- سی پی سی کا چین میں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم کردار
- چین اور امر یکہ کا اختلافات کو حل کر نے پر اتفاق
- چین میں زلزلہ کے باعث 95 افراد ہلاک، 130 زخمی، بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم