فیصل جاوید

آنے والا وقت پاکستان کیلئے بہترین ہوگا، فیصل جاوید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ انشا اللہ آنے والا وقت پاکستان کے لیے بہترین ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ انشا اللہ جلد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو پورے پاکستان کو یکجا رہنا ہے اور تفریق سے بچنا ہے۔ فیصل جاوید نے مزید کہا کہ فوری اور صاف و شفاف انتخابات تمام تر مسائل کا حل ہے، یہ وطن تمھارا ہے، تم ہو پاسباں اسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں