سڈنی(عکس آن لائن) آسڑیلیا کی حکومت نے ملک کے قحط زدہ علاقوں کے لئے 690ملین ڈالر کے بڑے پیکج کا اعلان کیا ہے۔
آسڑیلوی وزیر اعظم سکاٹ مورس نے قحط زدہ علاقوں کے لئے کم شرح سود پر مشتمل قرضوں کے ایک بلین آسڑیلوی ڈالر ( 690ملین ڈالر)کے پیکج کا
اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کسانوں کو بڑی حد تک ریلیف حاصل ہو گا جو حالیہ قحط سے زبوں حالی کا شکار ہیں۔