آرامکو

آرامکونے جولائی میں ایشیائی ریفائنریوں کوتمام خام معاہدوں پرعمل کی یقین دہانی کرادی

ریاض(عکس آن لائن)معاملے سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو نے شمالی ایشیا میں کم از کم پانچ گاہکوں کو مطلع کردیا ہے کہ وہ جولائی میں معاہدہ شدہ خام تیل کی پوری مقدار وصول کر لیں گے۔ تین تجارتی ذرائع نے بتایا کہ کچھ سرکاری چینی ریفائنریوں نے جولائی میں سپلائی میں کٹوتی کا کہا تھا جس کا تخمینہ جون کے مقابلے میں تقریبا 10 ملین بیرل کم ہو گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آرامکو نے غیر متوقع طور پر جولائی کی لوڈنگ شپمنٹس کے لیے ایشیا کے لیے خام تیل کے تمام درجات کے لیے اپنی آفیشل سیلنگ پرائسز (OSPs) میں اضافہ کردیا۔ تاہم سعودی کروڈ کی کل چینی درآمدات جون کی سطح پر تقریبا اسی سطح پر رہنے کا امکان ہے کیونکہ سرکاری کے علاوہ دیگر چینی ریفائنریز نے جون میں کم سطح کے مقابلے میں جولائی کے مہینے کے لیے سپلائی بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں