آئی سی سی

آئی سی سی نے 2 کھلاڑیوں پر 8 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی(عکس آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ کے الزام میں یو اے ای کے دو کرکٹرز پر 8 سال کی پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے یو اے ای کے دو کرکٹرز محمد نوید اور شیمن انور کو 8 سال کیلئے معطل کردیا، دونوں کھلاڑی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔کرکٹر نوید اور شیمن انور کو اکتوبر 2019 میں مشکوک سرگرمیوں کے باعث معطل کیا گیا تھا۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ محمد نوید اور شیمن انور نے یو اے ای کی نمائندگی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آزاد ٹریبنول نے دونوں کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی، یہ کسی بھی کرکٹر کے لیے ایک پیغام ہے جو غلط راستہ اختیار کرنے کی سوچے گا اسے سزا ملے گی۔واضح رہے کہ محمد نوید اماراتی ٹیم کے کپتان اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے جبکہ شیمن انور اوپنر بلے باز تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں