ملیحہ لودھی

ہر دن یوم سیاہ ہے جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں ملتا،ملیحہ لودھی

نیویارک(عکس آن لائن ) ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ ہر دن یوم سیاہ ہے جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں ملتا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کا نیو یارک میں مشن کشمیر کے عوام کا بھی مشن ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تصویری نمائش اور کشمیر پر مذاکرے کا اہتمام کیا، تصاویر میں کشمیر پر تاریخی اجلاس اور مقبوضہ وادی میں حالیہ مظالم کی عکاسی کی گئی۔تقریب میں سعودی عرب کے مستقل مندوب اور او آئی سی کے سفیر نے شرکت کی، کشمیری رہنما وں کا وفد بھی خصوصی دعوت پر تقریب میں شریک ہوا۔علاوہ ازیں او آئی سی کے انسانی حقوق کے اعلی نمائندے بھی شریک ہوئے، تقریب میں عراق، ترکی، چین اور دیگر ممالک کے سفارت کا بھی خصوصی طور پر مدعو تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں