عثمان بزدار

والدین پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں، وزیر ا علی پنجاب عثمان بزدار

لاہور (عکس آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ والدین پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں، پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے آگاہی مہم چلا رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جمعرات کے روز پولیو کے مرض سے بچا ﺅکے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیےمﺅ ثر اقدامات کا تسلسل اجتماعی ذمہ داری ہے،

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے مدارس، اسکولز اور ادارے مل کرکام کریں، والدین پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں،وزیراعلی پنجاب نے مز ید کہا کہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے آگاہی مہم چلا رہے ہیں، بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں