سٹیل کی درآمدات

رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران لوہے اور سٹیل کی درآمدات میں 36.18 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران لوہے اور سٹیل کی درآمدات میں 36.18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران 8 لاکھ 37ہزار 16 میٹرک ٹن لوہا اور سٹیل درآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران لوہے اور سٹیل کی درآمدات 5 لاکھ 34ہزار 179 میٹرک ٹن تک کم ہو گئیں ۔

اسطرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران لوہے اور سٹیل کی درآمدات میں 3 لاکھ 2ہزار 837 میٹرک ٹن یعنی 36.18 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں