جواب طلب

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم سے جواب طلب کر لیا ،نوٹس جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس پر وزیراعظم عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے پر سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کا حکم اسی عدالت نے دیا تھا، خواجہ آصف کو اس بینچ پر اعتراض تو نہیں۔اس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو آپ کے کیس سننے پر کوئی اعتراض نہیں۔خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ 2012 سے عمران خان کا ہرجانہ کیس زیر التوا ہے۔عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کے بعد سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کوبھی نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں