کچرے

دنیا چاند پرجارہی ہے اورہمیں کچرے میں الجھا دیاگیا ہے ، مصطفی کمال

کراچی(عکس آن لائن ) چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا ہے کراچی کسی مہم کے ذریعے صاف نہیں ہوسکتا،کراچی کوصاف رکھناہے توروزانہ صفائی کرنا ہے ، دنیا چاند پر جارہی ہے اورہمیں کچرے میں الجھا دیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کسی مہم کے ذریعےصاف نہیں ہوسکتا،کراچی کوصاف رکھناہےتوروزانہ صفائی کرناہے۔نظام کی ضرورت ہے اورنظام کی کوئی بات نہیں کرتا۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ دنیا چاند پرجارہی ہےاور ہمیں کچرے میں الجھا دیاگیا ہے، کراچی کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، 70 فیصد کما کر دینے والے شہر کو کچرے میں لگا دیا ہے۔

چئیرمین پی ایس پی نے کہا کرپشن،بددیانتی اورنااہلی ہے،لوگوں کوپتہ نہیں کرناکیاہے، کبھی وفاقی حکومت کچراصاف کرنے آتی ہے، کبھی صوبائی حکومت، سٹی گورنمنٹ بھی بس بیان دیتی پھر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں