لاہور(عکس آن لائن)جہانگیر خان ترین نے لودھراں کے سیلاب متاثرین کے لئے 2 کروڑ روپے سے زائد کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں عملی طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ قدرتی آفات قومی یکجہتی کا تقاضہ کرتی ہیں،اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو مل کر اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرنی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں مشینری بھجوا کر بند باندھنے میں لوگوں کی مدد کی جائے گی، سیلاب متاثرین میں راشن و دیگر ضروری اشیا ء بھی تقسیم کی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ لودھراں اور ریسکیو1122 کے اشتراک سے ریلیف آپریشن کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے خیبر پختوانخواہ کے سیلاب متاثرین کے لئے بھی5کروڑ روپے کی مالی امداد دی تھی۔