اعصام الحق قریشی

اعصام الحق قریشی یورپیئن اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

برسلز (عکس آن لائن) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز یورپیئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

انہوں نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں آندریا واوسوری اور انکے ہم وطن جوڑی دار لورنزو پر مشتمل اطالوی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ بیلجیئم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فانل راؤنڈ میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آندریا واوسوری اور انکے ہم وطن جوڑی دار لورنزو پر مشتمل اطالوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ایونٹ کا کوارٹر فائنل راؤنڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorised

اپنا تبصرہ بھیجیں