بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی مرکزی اقتصادی ورکنگ کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر ، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔اپنے خطاب میں، شی جن پھنگ نے 2025 کے معاشی امو ر کا خلاصہ پیش کیا، موجودہ معاشی صورتحال کا تجزیہ کیا، اور 2026 کے اقتصادی امور کو عملی جامہ پہنانے کا تعین کیا ۔
کانفرنس میں بتایا گیا کہ رواں سال بہت غیر معمولی سال رہا ہے اور معاشی اور سماجی ترقی کے بنیادی اہداف کامیابی سے حاصل ہو جائیں گے ۔ گزشتہ پانچ سالوں میں، مختلف مشکلات اور چیلنجز کا مؤثر جواب دیا گیا ، پارٹی اور ریاست کے مقاصد کی تکمیل میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں ، “چودھواں پانچ سالہ منصوبہ” مکمل ہونے کے قریب ہے، اور دوسرے صد سالہ ہدف کی جانب نیا سفر اچھے انداز میں شروع ہو چکا ہے ۔
کانفرنس میں نشاندہی کی گئی کہ چین کی معاشی ترقی میں اب بھی بہت سے پرانے اور نئے چیلنجز موجود ہیں، لیکن ان میں سے زیادہ تر ترقی اور تبدیلی کے دوران رونما ہونے والے مسائل ہیں، جنہیں محنت سے حل کیا جا سکتا ہے، اور چین کی طویل مدتی معاشی بہتری کے معاون حالات اور بنیادی رجحانات تبدیل نہیں ہوئے۔
کانفرنس میں زور دیا گیا کہ اگلے سال معاشی امور میں اچھی کار کردگی ہونی چاہیے، نئے ترقیاتی رجحان کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ دینی چاہیے، استحکام برقرار رکھتے ہوئے پیش رفت کے عمومی انداز پر عمل کرنا چاہیے، اور پندرہویں پانچ سالہ منصوبے میں اچھا آغاز کرنا چاہیے۔ یہ بھی زور دیا گیا کہ ایک زیادہ فعال مالیاتی پالیسی کو نافذ کرنا جاری رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آر ایم بی کی شرح تبادلہ کے بنیادی استحکام کو معقول اور متوازن سطح پر برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی ۔
کانفرنس میں اگلے سال کے معاشی امور بھی طے کیے گئے ۔
سب سے پہلے یہ کہ ملکی طلب کی بنیاد پر قائم رہنا ہے اور ایک مضبوط ملکی مارکیٹ تعمیر کرنی ہے۔ دوسرا یہ ہے کہ جدت پر مبنی ترقی کی جائے اور نئی رفتار کو فروغ دیا جائے ۔ تیسرا یہ ہے کہ اصلاحات پر عمل کیا جائے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی توانائی کو بڑھایا جائے۔ چوتھا یہ کہ بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن پر عمل جاری رہے گا اور مختلف شعبوں میں فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔ پانچواں یہ کہ مربوط ترقی پر عمل کرنا ہے اور شہری-دیہی انضمام اور علاقائی ربط کو فروغ دینا ہے ۔ چھٹایہ کہ “ڈبل کاربن” کی رہنمائی پر عمل کرنا ہے اور جامع سبز تبدیلی کو فروغ دینا ہے ۔ ساتواں یہ کہ عوام کے روزگار کو سب سے اہم چیز سمجھنا ہے اور عوام کے لیے عملی کام کرنے کی کوشش کرنی ہے اور آٹھواں یہ کہ سب سے نچلی لکیر پر قائم رہتے ہوئے اہم شعبوں میں خطرات کو فعال اور سمجھداری سے حل کرنا ہے ۔
کانفرنس میں پارٹی کے تمام ارکان اور معاشرے سے مطالبہ کیا گیا کہ شی جن پھنگ کی رہنمائِی میں مرکزی کمیٹی کی قیادت میں مل کر کام کیا جائے ، آگے بڑھا جائے اور اگلے سال کے معاشی و سماجی ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے لیے بھر پور کوشش کی جائے ۔