کیلیفورنیا

کیلیفورنیا کے مزید1لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنے کا حکم،ایمرجنسی نافذ

لاس اینجلس(عکس آن لائن)شمالی کیلیفورنیا کے علاقوں ونڈسن اور ہیلڈز برگ سے 1لاکھ مزیدافراد کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

حکام کا خیال ہے کہ کنسیڈ کی آگ اس علاقے کی طرف آسکتی ہے،کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر بریگیڈ کے مطابق آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، اور وہ 26ہزار ایکڑ 105مربع کلو میٹر سے زیادہ رقبے تک پھیل چکی ہے آگ سے اب تک 80 تعمیرات کو نقصان پہنچ چکا ہے ، جبکہ ہزاروں گھروں کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں تاہم ابتک کسی شخص کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کیلیفورنیا کے گورنر نے گزشتہ روز اعلان کیاتھاکہ سونوما کے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں آگ جل رہی ہے گزشتہ دنوں 2000افراد کو مختلف علاقوں سے نکال لیا گیا تھا۔جہاں آگ کا زیادہ خطرہ تھا اس وقت بھی 10 ہیلی کاپٹر، 50ڈوزر،بے شمار فضائی ٹینکر اور 2830سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں