عاطف خان

کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا،صوبائی وزیر کھیل عاطف خان

پشاور(عکس آن لائن)خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے کھیل و سیاحت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت جلد باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرے گا جس کے تحت کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ وہ مالدیپ میں ایشیائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، سیکرٹری کھیل کامران رحمٰن، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے بھارت کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کے لئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ مالدیپ کی سرزمین پر کھیلے جانے والے بیڈ منٹن چیمپئین شپ میں قاری عدنان اور راجہ محمد نے انڈیا کو ڈبلز ایونٹ میں شکست دیکر گولڈ میڈلز جیتا تھا جن کا تعلق پشاور سے ہے خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون کھلاڑی مہوش نے بھی ایشیائی چیمپئن شپ میں برؤنز میڈل جیتاوہ بیڈمنٹن میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔نیشنل گیمز کے حوالے سے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ 26 اکتوبر سے نیشنل گیمز کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں،سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ نیشنل گیمز کے پرامن اور کامیاب انعقاد سے دنیا کو امن کا پیغام دیں گے۔

پورے پاکستان سے 10 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں