حیدر سلطان

کوشش کی ہے ”اتھرا شیر کے کردار میں مرحوم والد کی جھلک نظر آئے ‘ حیدر سلطان

لاہور(عکس آن لائن)ناموراداکارحیدر سلطان نے کہا ہے کہ مجھے فخرہے کہ میںسلطان راہی کا بیٹا ہوں اور لوگ مجھے ان کی نسبت سے عزت و احترام بھی دیتے ہیں ،کوشش کی ہے آنے والی فلم ” اتھرا شیر ”کے کردار میںمرحوم والد کی طرح کام کروں اور ان کی جھلک نظر آئے ۔ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ خودکو اپنے والد کے کردار میں ڈھال کر دکھائوں لیکن سلطان راہی ایک ہی تھا ، انہوںنے لازوال کردارنبھائے ۔انہوں نے بتایا کہ فلم ” اتھرا شیر ” میں والد جیسا حلیہ اپنایا ہے اوران کی مشابہت لانے کی بھی کوشش کی گئی ہے ۔ حیدر سلطان نے کہا کہ مجھے ایسے لگتا ہے جیسے میرے والد آج بھی ہر قدم پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں