احسن اقبال

کشمیر ہڑپ کرنے کی سازش ،84دن گزر گئے وزیر اعظم نے سوائے تقریروں کے کیا کیا؟، احسن اقبال

اسلام آباد( عکس آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے عمران حکومت میں کشمیر پر وہ ناپاک جسارت کی جس کا وہ 72 برس کبھی خواب نہیں دیکھ سکتا تھا،بھارت نے عمران کے ہاتھوں پاکستانی معیشت کی تباہی ، عالمی تنہائی اور داخلی انتشار کو موقع غنیمت جانا، کشمیر ہڑپ کرنے کی سازش کی،84دن گزر گئے وزیر اعظم نے سوائے تقریروں کے کیا کیا؟۔

اتوار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ 84 دن بیت گئے نے وزیرا عظم نے کشمیر پر حمایت کے لئے ایک ملک کا دورہ نہیں کیا، وزیر خارجہ نے سوائے چین کے کسی ملک کا دورہ نہیں کیا، دنیا کا واحد ایٹمی طاقت کا حامل اسلامی ملک او آئی سی کا سربراہ اجلاس نہ بلا سکا،کسی ایک ملک میں خصوصی ایلچی نہ گئے ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن میں 16 ووٹ قرارداد نہ پیش ہو سکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں