حق میں آواز

کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ارمیلا بھی غدار قرار

ممبئی (عکس آن لائن) نامور بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈ کر کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر غدار قرار دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی اداکارہ اور سیاست دان ارمیلا ماٹونڈ کر نے چند قبل مقبوضہ کشمیر میں ہفتوں سے جاری کرفیو اورلاک ڈان کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

جب کہ ا س سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بھی مودی سرکار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں سب کچھ اچھا ہے دکھانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، لیکن آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ کشمیر کے بہتر مستقبل کی باتیں، مقامی افراد اور کشمیری قیادت پر تشدد کب ختم ہوگا؟۔ارمیلا کے اس ٹوئٹ نے بھارتی صارفین کو آگ بگولہ کردیا اور وہ حسب روایت اداکارہ پر چڑھ دوڑے اور شدید تنقید کا نشانہبنایا اور غدار قرار دیتے ہوئے کہا ارمیلا تمہیں شرم آنی چاہئے۔ افسوس ہوتا ہے کہ تم جیسے لوگ ہمارے ملک میں موجود ہیں جو مقبولیت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کہتے ہیں۔ میری بات یاد رکھنا یہ سب تمہارے ہی خلاف جائے گا اور لوگ تمہیں ووٹ نہیں دیں گے۔انتہا پسندی کے شکار بھارتیوں نے ارمیلا کو ناکام اداکارہ قرار دیا اور کہا کہ حکومت کے ہر اقدام میں اس کی حمایت کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں