ایمرجنسی نافذ

کراچی کوٹھیک کرنے کے لیے یہاں ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے، علی زیدی

کراچی(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہکراچی کوٹھیک کرنے کے لیے یہاں ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے، جب تک کراچی ٹھیک نہیں ہوگا پاکستان کا معاشی استحکام خواب رہے گا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی کوٹھیک کرنے کے لیے یہاں ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے۔

وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ جب تک کراچی ٹھیک نہیں ہوگا پاکستان کا معاشی استحکام خواب رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نالے صاف کراتا ہوں یہ ان میں کچرا ڈال دیتے ہیں، سارا الزام علی زیدی پرڈال دیا جاتا ہے کہ کچرا نہیں اٹھا رہا۔علی زیدی نے کہا کہ یہ لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں ،اندرون سندھ کچرا کون پھینکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ 3 ہفتے پہلے میں تو ان لوگوں کی مدد کے لیے آیا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سازش کی جارہی ہے، جہاں سے صفائی کر رہے ہیں وہاں کچرا ڈالاجا رہا ہے، اگر یہ مدد نہیں چاہتے اور جنگ چاہتے تو کام کیسے ہوگا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں