کامیاب جوان پروگرام

کامیاب جوان پروگرام کی زبردست پذیرائی، 72 گھنٹوں میں 1لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے، جدید نظام کے تحت نوجوان گھر بیٹھے 5 منٹ میں اپلائی کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کو ملک بھر میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے، لانچنگ کے 72 گھنٹوں میں 18 لاکھ نوجوان نے ویب سائٹ وزٹ کیا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت اب تک 1 لاکھ 90 ہزار آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

کامیاب جوان پروگرام نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، سابق دور میں مریم نواز کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام بھی پیچھے رہ گیا، لیگی حکومت کے یوتھ پروگرام کے5 سال میں 90 ہزاردرخواستیں موصول ہوئی تھیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے کہا کہ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے، جدید نظام کے تحت نوجوان گھر بیٹھے 5 منٹ میں اپلائی کرسکتے ہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی کے منصوبوں میں تکنیکی رکاوٹیں زیادہ تھیں، درخواست گزاروں میں بڑی تعداد طلبا اور فارغ التحصیل جوانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام سے متعلق معلومات کے لیے KamyabJawan.gov.pk وزٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں