مولی

کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے مولی کی اگیتی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار مولی کی کاشت کاعمل بروقت مکمل کرلیں تاکہ 40 یوم والی مولی کی کاشت سے انہیں سوا ماہ کے بعد مولی کی پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہاکہ مولی موسم سرما کی مقبول ترین سبزی ہے جسے دیگر سبزیوں کے ساتھ بطور سالن پکا کر بھی استعمال کیاجاسکتاہے جبکہ مولی کے سلاد کا استعمال بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہر 100گرام مولی میں 2حرارے ،1.2 گرام لحمیات ، 0.1گرام روغن ، 4.2گرام کاربوہائیڈریٹ ،0.7 گرام ریشہ ، 1.1 گرام راکھ ، 31ملی گرام فاسفورس ، 1.0ملی گرام فولاد ، 0.09گرام سوڈیم ، 260ملی گرام پوٹاشیم، 330 یونٹ حیاتین الف، 0.08یونٹ حیاتین ب ون ،0.09یونٹ حیاتین ب دو ، 0.9یونٹ نکوٹینی تیزاب ، 0.7یونٹ حیاتین ج اور دیگر اہم اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مولی کی کاشت کیلئے 3کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا چاہیے اور پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین کاانتخاب کرتے ہوئے بوائی سے قبل کھیت میں 12 سے15ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ بھی ڈالنی چاہیے تاکہ بہترین فصل کا حصول ممکن ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں