ودیا بالن

”ڈرٹی پکچر” کو میرا کیرئیر تباہ کرنے والی فلم ٹھہرایا گیا تھا، ودیا بالن

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی فلم ‘دی ڈرٹی پکچر ‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بہت سے لوگوں نے انھیں اس فلم میں کام کرنے سے روکا اور کہا کہ ‘ یہ میرے کیریئر کو تباہ کردے گا۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے حال ہی میں 2011 کی فلم ‘دی ڈرٹی پکچر’ میں سلک اسمتھا کا کردار نبھانے کے دوران درپیش چیلنجز کے بارے میں بتایا۔گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ودیا بالن نے انکشاف کیا کہ انہیں ان لوگوں کی جانب سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جن کا خیال تھا کہ یہ کردار ادا کرنے کیفیصلے سے ان کے کیریئر پر منفی اثر پڑے گا۔

تقریب بات کرتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ ‘میں ‘سلک اسمتھا’ کا کردار ادا کرنے کے لئے بہت پرجوش تھی۔’ودیا نے بتایا کہ ‘ لوگ سمجھتے تھے کہ میں یہ کردار نہیں کر سکتی لیکن میں جانتی تھی کہ میں یہ کرسکتی ہوں مجھے ایک جنون تھا چنانچہ میں نے فورا اس کے لئے حامی بھر لی۔’ملن لوتھریا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ساؤتھ انڈین آنجہانی اداکارہ سلک اسمتھا سے متاثر تھی۔

سلک اپنی غیر معمولی پرکشش شخصیت کی وجہ سے بہت کم وقت میں شہرت حاصل کرنے لگیں اور 1996 میں صرف 35 سال کی عمر میں پراسرار طور پر انتقال کرگئیں۔ودیا نے بتایا کہ ‘ڈرٹی پکچر’ سلک اسمتھا کی زندگی پر مبنی ایک سوانحی میوزیکل ڈراما تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں