جاپانی وزیراعظم

چین، لیو یئن ڈونگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کامریڈ لیو یئن ڈونگ کی آخری رسومات بیجنگ کے باباؤ شان انقلابیوں کے قبرستان میں ادا کر دی گئیں ۔آپ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ممتاز رکن، وفادار کمیونسٹ جنگجو، سی پی سی کے متحدہ محاذ کے شعبے اور ملک میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، صحت عامہ اور خواتین و بچوں کے امور کی شاندار رہنما، سی پی سی کی سترہویں اور اٹھارہویں مرکزی کمیٹیوں کے سیاسی بیورو کی رکن، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی دسویں قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن، سابق ریاستی کونسلر اور سابق نائب وزیر اعظم تھیں ۔

شی جن پھنگ، لی چھیانگ، چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی ، ڈنگ شیوئے شیانگ ،لی شی اور ہان زنگ سمیت دیگر چینی رہنماؤں نےباباؤ شان قبرستان میں ادا کی گئیں ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ مرحومہ لیو یئن ڈونگ علالت کے بعد 28 اکتوبر 2026 کی سہ پہر81 سال کی عمر میں بیجنگ میں انتقال کر گئی تھیں