بشری بی بی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لے لی۔

جمعرات کو یہاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل غلام مرتضی ملک عدالت میں پیش ہوئے ،بشری بی بی کی جانب سے درخواست واپس لیتے ہوئے بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لینے کی استدعا پر خارج کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں