عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کر دی

راولپنڈی(عکس آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین امیدوار ہوں گے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ شیر افضل مروت یا علی ظفر نے جو کہا ان کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی، انہوں نے دوٹوک بات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں