مسرت جمشید چیمہ

پی ڈی ایم کی نام نہاد ٹھاٹھیں مارتی تحریک سکڑ کر کرپشن کرنیوالوں کے کمروں تک محدود ہو گئی ‘ مسرت چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ غریبوں کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہانے والی مریم صفدر کو پتہ ہی نہیں انڈے تول کے حساب سے نہیں بلکہ درجن میں ملتے ہیں، آپ کے والد نے قومی خزانے سے ٹنوں کے حساب سے لوٹ مار کی آپ کو پھر درجن کاکیوں پتہ ہوگا ،

ضمنی اورسینیٹ انتخابات کے نتائج لو ٹ مار ایسوسی ایشن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے ۔اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریم صاحبہ عوام کو اچھی طرح معلوم ہے موجودہ مہنگائی لندن میں موجیں کرنے والے آپ کے والد کے کرموںکا نتیجہ ہے اور آپ انڈوں کو تول کر بیجنے کے بیانات سے عوام کی آنکھوںمیں دھول نہیں جھونک سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام کے روزگار سے کوئی سروکارنہیں ،انہیں صرف اپنی بیروزگاری کا دورانیہ طویل ہونے کی فکرہے ،پی ڈی ایم کی نام نہاد ٹھاٹھیں مارتی تحریک سکڑ کر کرپشن کرنیوالوں کے کمروں تک محدود ہو گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں