جوڈیشل کمیشن

پی ٹی آئی نے دفعہ 144کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور (عکس آن لائن)تحریک انصاف نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست تحریک انصاف کے حماد اظہر نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ نہیں کی جاسکتی،

نگران پنجاب حکومت نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ کی،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ 144 کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے،واضح رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں