شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی طیارے سے آف لوڈ، سعودیہ جانے سے روک دیا گیا

پشاور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو باچا خان ائیرپورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔شوکت یوسفزئی نے اپنے ویڈیو بیان کہا کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہا تھا کہ مجھے باچا خان ائیرپورٹ پر روک دیا گیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بورڈنگ پاس اور کلیئرنس ملنے کیبعد کیوں روکا گیا؟ مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر نے کہاکہ میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے اورنہ ہی میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے لیکن اس کے باوجود مجھے پشاور ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔ شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک ائیرپورٹ پر بٹھا کر پھر جانے کا کہا گیا، اس کے خلاف عدالت جا رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں