کلین اینڈ گرین مہم

پیرمحل:کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز،تحصیل انتظا میہ اور خدمت خلق گروپ متحرک ہو گیا

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن)کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز،تحصیل انتظا میہ اور خدمت خلق گروپ متحرک ہو گیا۔وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو مد نظر رکھتے ہو ئے شہر کو کلین اینڈ گرین بنا نے کے لئے تحصیل انتظا میہ اور خدمت خلق گروپ کے عہدیداروں کی جانب سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔

مذکورہ واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضیٰ ،تحصیل صدر پی ٹی آئی رانا محمد شفیق خاں ،چیف آفیسر میاں محمد منشاءاور ڈپٹی ضلعی ایڈ منسٹر یٹرپیس اینڈ جسٹس کونسل ملک ثاقب سہیل سمیت دیگران نے کی ۔شرکاءواک نے شہر کی وسطی شا ہراہ اور اللہ والا چوک میں سینٹری ورکرز کے ہمراہ جھا ڑو اور پودے لگا کر ہفتہ صفا ئی و شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضیٰ اور رانا محمد شفیق نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ شہر کلین اینڈ گرین بنا نے کے لئے تمام شہری اپنے گلی محلوں کو صاف ستھرا اور سر سبز بنا نے کے لئے تحصیل انتظا میہ اور خدمت خلق گروپ کے شا نہ بشا نہ جدو جہد کریں ۔

انہوں نے کہا کہ صفا ئی ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے اگر ہم گلی محلوں اور اپنے گھروں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لے کر اپنا عملی کردار ادا کریں تو بہت سی موذی بیماریوں سے چھٹکارا ممکن ہے۔حالیہ شجر کاری مہم میں ہر شہری خواہ وہ سرکاری ملازم ہے اپنے حصہ کا پودا ضرور اگائے تاکہ شہر کو خوبصورت اور سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں