سکولوں

پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

راولپنڈی(عکس آن لائن) پنجاب میں موسم سرما کے لیے سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ۔سنگل شفٹ والے گرلز سکول صبح 8 بجکر15 منٹ پر کھلیں گے اور 2 بجکر 15 منٹ پر بند ہوں گے۔ جمعہ کو 12 بجکر 15 منٹ پر چھٹی ہو گی۔

بوائز سکولز 8بجکر 30 منٹ پر کھلیں گے اور 2 بجکر 30 منٹ پر بند ہوں گے جبکہ جمعہ کو 12 بجکر 30 منٹ پرچھٹی ہو گی۔ ڈبل شفٹ سکولز میں پہلی شفٹ 7 بجکر 45 منٹ سے 12بجکر 45 منٹ تک، دوسری شفٹ ایک بجے سے 5 بجے تک،جمعہ کو 8بجکر 15 منٹ سے12بجکر30 منٹ تک ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں