نگران وزیراعظم

پاکستان امن کا داعی، ہمسائیوں سے برادرانہ تعلقات چاہتا ہے،نگران وزیراعظم

رسالپور (عکس آن لائن ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے، ہم ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان اسلحے کی کسی دوڑ میں شامل نہیں، خوشی ہے کہ پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا،ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے، پاکستان کی مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،

مسلح افواج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

منگل کو پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاکستان ایئر فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، نگران وزیراعظم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جہاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ پاس آوٹ ہونے والوں میں 148 جی ڈی پائلٹ، 94 انجینئرنگ کورس کے کیڈٹ شامل تھے، ایئر ڈیفنس کے 104، کومبیٹ سپورٹ کورس کے 130 کیڈٹ بھی پاس آٹ ہونے والوں میں شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاس آٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، گریجوایشن پریڈ کا معائنہ کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلحے کی کسی دوڑ میں شامل نہیں، خوشی ہے کہ پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا، آئی ٹی کی تبدیلیوں نے سکیورٹی ماحول کو تبدیل کر دیا ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ آپ اپنی ٹریننگ کی بنیاد پر چیلنجز پر قابو پائیں گے، پاکستان کی مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، مسلح افواج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں