وزیراعظم

وزیراعظم نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے حوالے سے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کیلئے مرتضیٰ سولنگی کو نامزد کر دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران وزیراعظم نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے حوالے سے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کیلئے وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کو نامزد کر دیا۔

پیر کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کو پریذیڈنٹ سیکریٹریٹ، وزیراعظم آفس، کابینہ سیکرٹریٹ، نیشنل سیکورٹی ڈویڑن، تخفیف غربت و سماجی تحفظ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن، ریاستی سرحدی ریجنز ڈویژن کے لئے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کے لئے نامزد کیا گیا ہے،ان وزارتوں، ڈویژنوں اور دفاتر کے قلمدان بحیثیت انچارج وزیر وزیراعظم کے پاس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں