سری لنکا

وزیراعظم عمران خان کے دو روزہ دورہ سری لنکا پر 34ہزار800ڈالرز خرچ ہوئے

لاہور( عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ دورہ سری لنکا پر 34 ہزار800 ڈالرز خرچ ہوئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 2روزہ دورہ سری لنکا پر34ہزار800ڈالرزخرچ ہوئے جبکہ نواز شریف نے 2016میں دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرزخرچ کئے ۔

دورے سے قبل وزیراعظم عمران خان کو متعدد باراخراجات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے غیرضروری اور اضافی اخراجات فہرست سے خودختم کرائے جبکہ دورے میں جانے والے کاروباری حضرات بھی اپنے خرچے پر سری لنکاروانہ ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں