وبائی بیماریوں کے پھیلاؤ کے آغاز میں ہی پتہ چلانے والے خصوصی نظام کی تشکیل

وبائی بیماریوں کے پھیلاؤ کے آغاز میں ہی پتہ چلانے والے خصوصی نظام کی تشکیل

لاہور (عکس آن لائن )
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈینگی، ہیپاٹائیٹس، ملیریا سمیت تمام وبائی بیماریوں کے پھیلاؤ کی ابتداء میں ہی روک تھام کے لیے جامع پالیسی کا آغازکرتے ہوئے وبائی بیماریوں کے پھیلاؤ کے آغاز میں ہی پتہ چلانے والے خصوصی نظام کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے ریکارڈ کو سنٹرلائزڈ سسٹم کے تحت مانیٹر کیا جائے گا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے ٹیکنیکل ونگ کو کسی بھی بیماری کے مریضوں کی تعداد خاص حد تک پہنچنے پر الڑت جاری کرنے والے مربوط نظام کی تشکیل کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈینگی، ہیپاٹائیٹس، ملیریا سمیت تمام وبائی بیماریوں کے پھیلاؤ کی ابتداء میں ہی روک تھام کے لیے جامع پالیسی کی تیاری کا آغازکرتے ہوئے وبائی بیماریوں کے پھیلاؤ کے آغاز میں ہی پتہ چلانے والے خصوصی نظام کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔وبائی بیماریوں کے پھیلاؤ کے آغاز میں ہی پتہ چلانے والے خصوصی نظام کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جس کی مدد سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے ریکارڈ کو سنٹرلائزڈ سسٹم کے تحت مانیٹر کیا جائے گا۔اس موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ٹیکنیکل ونگ کو مربوط نظام کی تشکیل کا حکم دے دیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ایسے نظام متعارف کروانے سے کسی بھی بیماری کے مریضوں کی تعداد خاص حد تک پہنچنے پر الرٹ جاری کیا جا سکے گا۔بروقت پتہ چلنے سے بیماری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں گے۔وباء بننے سے پہلے بیماری پر قابو پانا ہی بہترین حکمت عملی ہے۔موجودہ نظام میں بیماری کے وباء بننے کی صورت میں اس کا پتہ چلتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وباء کو ابتداء میں قابو کر لینے سے نا صرف قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے بلکہ سرکاری خزانے کو اضافی بوجھ سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ٹیکنیکل ونگ کو متعلقہ محکموں سے رابطہ کرُکے جلد از جلد منصوبہ کی ابتدائی تیاری رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا اولین مشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں