نواز شریف

نواز شریف کا خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماوں میں اختلافات کا نوٹس

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماوں میں اختلافات کا نوٹس لے لیا۔

نواز شریف کی دونوں صوبوں کے رہنماوں کو آپس کے اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کی اور دونوں صوبوں کے اپنے دورے اختلافات ختم کرانے سے مشروط کردیے۔ نواز شریف نے پارٹی کی صوبائی تنظیموں کے مکمل متحد نہ ہونے تک دونوں صوبوں کا دورے نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ناراض رہنماوں کو دوسری جماعتوں میں شامل ہونے سے روکنے کی بھی ہدایت کی۔

قائد نواز شریف نے سندھ کے صوبائی صدر بشیر میمن کو اختلافات ختم کروانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ بشیر میمن نے کسی بھی وجہ سے ناراض پارٹی رہنماں کو منانے کے لئے ملاقاتیں شروع کر دیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماں کے اختلافات ختم کروانے کی ذمہ داری کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو دی گئی ہے، جنہوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ کیپٹن(ر)صفدر خیبر پختونخوا کے الیکٹیبلز کی پارٹی میں شمولیت کے لئے بھی متحرک ہوگئے اور سیاسی خاندانوں سے ملاقاتیں بھی شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں