نواز، زرداری اور یوسف گیلانی

نواز، زرداری اور یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20دسمبرتک ملتوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف، یوسف گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری ودیگر کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20دسمبرتک ملتوی کردی ،

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح،ارشد تبریز، نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے ،نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوکر شامل تفتیش ہوگئے ہیں، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ سوالات دے دیے گئے ہیں، سوالات کے جوابات بھی فراہم کردیے گئے ہیں، جواب جمع ہوگیا تفتیشی نے بتادیا ،پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ مزید کارروائی ہوگی اس کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے ۔،وکیل صفائی قاضی مصباح نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف شاملِ تفتیش ہو چکے، سوالنامہ مہیا کیا گیا تھا، 2019 میں نیب ریفرنس بنایا گیا تھا، اس وقت نواز شریف انتہائی علیل تھے ،

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا، کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نوازشریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو، جس پر عدالت نے نیب سے استفسار کیاکہ کیا کریں اب اس پر ، جس پرپراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔،عدالت نے کیس پر سماعت 20 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں